ڈاکو بے قابو،آج پھر110مقامات پر لوٹ مار،شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگا ہ بن گیا۔آج پھر مزید110ڈکیتی’راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیاجبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چورلے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر4خواتین اور3نوجوانوںکو اغواء کرلیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رسول پورہ کے رہائشی علی رضا کی اہلیہ(ر) اور بیٹوں عمر اور عمیر،ٹھیکریوالہ کے علاقہ86 گ۔ب کے امان اللہ کی ہمشیرہ (م) کا نامعلوم ،جڑانوالہ کے علاقہ طلحہ ،رضا آباد کے فیض احمد کی بیٹی(س) کو مقصود وغیرہ،سمندری کے علاقہ140 گ۔ب کی کبیراں بی بی کی بیٹی(آ) کا نامعلوم ملزمان،پیپلز کالونی کی سونیا بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند عمیر سلیم ،ٹھیکریوالہ کے علاقہ70گ۔ب کے رہائشی عمران کا بھائی فیصل شہزاد اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ77ر۔ب کے صابر کا بھائی جابر حسین گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ سادات پارک کے قریب قاسم علی سے جھپٹا مار کر فون،چونگی نمبر8جڑانوالہ کے قریب جھپٹا مار کر امتیاز علی سے فون،39گ۔ب کے عمران علی سے ایک لاکھ10ہزار،74گ۔ب کے جوہر خان سے12ہزار،231گ۔ب کے وحید سے74ہزار و فون،570گ۔ب کے ذیشان سے جھپٹا مار کر پرس،100ر۔ب کے افتخار کے گھر سے4بکرے،266ر۔ب کے عثمان سے5ہزار و فون،94ر۔ب کے ساجد سے موٹرسائیکل،426گ۔ب کے وسیم سے موٹرسائیکل چھین لی،396گ۔ب کے صدی احمد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،451گ۔ب کے غلام مرتضیٰ سے نقدی و فون،441گ۔ب کے عمران کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،171گ۔ب کے خالد محمود سے تین لاکھ چھین لیے،لاری اڈا کے قریب فیضان سے35ہزار و فون،نیو سول لائن کے انصر علی سے پرس،جی ٹی ایس چوک کے قریب نعمان سے1لاکھ روپے،امین پور بازار کے قریب عثمان سے 25ہزار،شاداب موڑ کے قریب زاہد سے34ہزار،گلشن رحیم ٹائون کے قریب امین سے موٹرسائیکل چھین لی،جمیل پارک گلی نمبر10کے جاوید کی دکان کا چور صفایا کرگئے۔شہباز گارڈن کے ناصر کا گھر لوٹ لیا۔اسماعیل ٹائون کے اعظم سے30ہزار،طلائی زیورات،جھنگ روڈ قاسم آباد کے ایم سے ساڑھے چار لاکھ چھین لیے،سرفراز کالونی کے ارکان رسول سے موٹرسائیکل،شہباز شریف پارک کے آکاش احمد سے 6لاکھ کا کیمرہ،70ہزار نقدی،اکبر آباد چوک کے قیصر سے20ہزار،سبزی منڈی غلام آباد کے قریب عاصم سے نقدی و فون،منیر آباد میں صدیق کے گھرکا صفایا کردیا گیا،32گ۔ب کے سلطان سے فون،امین آباد نمبر1کے قریب عبدالسبحان سے نقدی و فون،بسم اللہ پارک سمن آباد کے ثناء اللہ سے10ہزار،سٹیلائٹ ٹائون کے عبدالرحمن سے40ہزار و فونمدینہ مارکی کے باہر ذوالفقار سے 9ہزار و فون،سرسید ٹائون کے فہد سے نقدی و فون،رحمان پلازہ میں عرفان کی دکان سے11لاکھ کے کپڑے،فیکٹری ایریا کے شاہد سے5لاکھ،248ر۔ب کے علی حسن سے90ہزار،243ر۔ب کے بگو کا گھر لوٹ لیا،80گ۔ب کے شہزاد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،روشن والا کے باسط سے نقدی و فون،حمید پیلس کے قریب قاسم سے نقدی و فون،ٹی اینڈ ٹی کالونی کے شکیل سے نقدی و فون،مکہ سٹی کے باہر سیف الرحمن سے5ہزار و فون،سمندری روڈ 5نمبر سٹاپ کے قریب غلام مصطفی سے نقدی و فون،محمدی چوک میں نازیہ سے جھپٹا مار کر پرس،سہیل آباد کے ابوبکر سے50ہزار و فون،275ج۔ب کے شمس سے50ہزار،64ج۔ب کے سہیل کی حویلی سے مویشی،66ج۔ب کے ریاض سے موٹرسائیکل،سبحان اڈا کے قریب اسامہ سے فون،گیٹ چوک کے قریب آصف سے ٹیبلٹ فون،سعید کالونی میں وقاص سے جھپٹا مار کر فون،تیزاب مل روڈ پر عدنان سے نقدی و فون،سوساں روڈ پر عبدالقادر سے10ہزار،بولیدی جھگی کے قریب توصیف سے نقدی و فون،ملت چوک سے زین سے فون،ہجویری ٹائون کے علی نور سے پرس،منصور آباد کے شیخ نعمان سے نقدی و فون،کشمیر چوک سے میں سفیان سے10ہزار فون،بھائی والا کے احسن کی حویلی سے مویشی،گٹی کے قریب عبدالحمید سے نقدی و فون،102ر۔ب کے فضل عباس سے30ہزار ،130رب کے جنید کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے دیگر وارداتوں سے لاکھوں لوٹ لیے گئے۔علاوہ ازیں لکڑ منڈی سے ارسلان خالد،119گ۔ب کے اسد،266ر۔ب کے شکیل ،جامعہ چشتیہ چوک سے انصر علی،کوتوالی روڈ سے سہیل،ضلع کونسل سے وسیم،کچہری بازار سے سجاد علی،علی ہائوسنگ کے اویس،شاداب کالونی کے کامران جمیل،لطیف پارک سے آصف بٹ،انصاری پارک سے زاہد،افغان آباد کے محمد عمر،رضا آباد سے طاہر،رحمان کالونی کے طلحہ،صدیق اکبر ٹائون کے مدثر لطیف،دکن پارک سے راشد علی،نواز شریف پارک کے وحید،قصبہ تاندلیانوالہ کے مظہر،407گ۔ب کے سعید،قصبہ سمندری کے اشرف،محمدی چوک سے احسن نواز،جھنڈا پیر روڈ پر بلال ،ستیانہ روڈ انصر علی سے،ڈی گرائونڈ سے فیصل،سموسہ چوک میں زین سے قیمتی فون،آفیسر کالونی کے اصغر،ایڈن ویلی سے امان،کشمیر پل کے قریب عرفان،گلستان کالونی کے ساجد،مصطفی آباد کے عدنان اشرف،امین ٹائون کے حارث،6ج۔ب کے رزاق،117ج۔ب کے علیم،گھونہ موڑ پر بلال،علی ٹائون کے فیصل صدیق،جھمرہ کے منصور ودیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں