فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری معاملات پر چالاک افراد کا 3تاجروں کیساتھ ایک کروڑ کا فراڈ ،مالی خرید کر بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری ایریا کے تاجر شہباز نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم بلال جاوید نے 36لاکھ کا کپڑا وغیرہ خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ ضیاء کالونی کے تاجر نوید نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اسد نواز نے 36لاکھ کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا ، علاوہ ازیں پیپلز کالونی کے رہائشی شہزاد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم سخاوت نے 20لاکھ روپے مالیت کا مال لیکر ہڑپ کر لیا۔ رقم کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
