فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری ناجی گجر ، پی پی سٹی صدرسمندری رانا عامر محمود خاںنے کہا کہ گندم کی بے توقیری ہو رہی ہیں لاگت سے کم قیمت ملنے پر آ ج کسا ن دربدر کی ٹھکر یں کھا نے پر مجبور ہے۔ وفا قی اور پنجا ب حکو مت کسا نو ں کے حال پر رحم کھا ئیں اور ان کسانون کو معا شی قتل عام سے بچائے حکومت ریاست اور سیاست دانوں کو اپنی اپنی سمت درست کرنا ہوگی پاکستان کی سالمیت پرسمجھوتہ کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیںمحب وطن عوام اسکی قطعی اجازت نہیں دی گئی ۔زیادہ گند م اگا نے کی کو ئی پو چھنے والا نہیں سپر یم کو رٹ کب جا گے گی کسا نو ں کے سا تھ ہو نے والی نہ انصا فی کا ازلہ کب کیا جا ئے گا آج ہما ری زرعی اجنا س گندم بے توقیری کا شکا ر ہے ۔گند م کی فصل تیا ر ہے کو ئی خریدار نہیں کسا نو ں کو زندہ در گور کر نے والی پالیسی زرعی ملک کیلئے انتہا ئی نقصان دہ ثا بت ہو سکتی ہے۔
