کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ20ہزارکھلاڑی رجسٹرڈ

لاہور (سپورٹس نیوز) کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم اور پنجاب کے تمام صوبائی کوچز اور افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں