13

گوجرہ میں موٹر سائیکل چورگروہ متحرک

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں موٹر سائیکل چور گروہ متحرک رہا۔ مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 367 ج ب کا محمد وسیم اپنی موٹر سائیکل پر سوارمہدی شاہ بازار آیا اورموٹر سا ئیکل آئسکریم شاپ کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جو نامعلوم چوروں نے چوری کر لی۔علاوہ ازیں چک نمبر422ج ب کا فہد علی موٹر سائیکل پر خریداری کیلئے بازار آیااور چوک ملکانوالہ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریداری میںمصروف ہو گیا اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں