آئل اینڈ گیس کمپنیوں کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی قرار

کراچی ( بیو رو چیف )آئل اینڈ گیس کمپنیوں کیلئیدسمبر 2026سے ڈیجیٹل انوا ئسنگ لازمی قرار دے دی گئی۔ایف بی آر نے آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے لیے ڈیجیٹل انوائسنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا ہے،جس کے تحت کمپنیوں کو فروخت کے تمام بل ایف بی آر کے کمپیوٹر ائزڈ نظام سے منسلک کرنا ہوں گے،نئے طریقہ کار کا اطلاق دسمبر 2026کے سیلز ٹیکس گوشواروں سے ہوگا۔ایف بی آر کے مطابق پیٹرولیم کنسیشن معاہدے میں شامل ہر شراکت دار کو اپنے حصے کا ڈیجیٹل انوائس جاری کرنا ہوگا، مشترکہ منصوبوں میں نان آپریٹر کمپنیاں آپریٹرکی جانب سے جاری کردہ بل ایف بی آر سسٹم پر اپ لوڈ کرسکیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آرکا نظام ہرانوائس کو منفرد نمبر اور کیو آر کوڈ جاری کریگا،کمپنیوں کو ماہانہ سیلز ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے سے پہلے ڈیجیٹل انوائس جاری کرنا ہوگا،تاہم گوشوارہ جمع کرانے سے قبل انوائس میں ترمیم یا اسے حذف کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ایف بی آر نیڈیجیٹل انوائسنگ کے نفاذ میں آئل اینڈ گیس کمپنیوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں