لاہور (سپورٹس نیوز) حیدرآباد کنگز کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ مارنس لبوشین ایک جذباتی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پریرا کے آئوٹ ہونے پر امپائر سے بات کی، تاہم اب میچ ختم ہو چکا ہے۔فائنل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فائنل کا آغاز اچھے انداز میں کیا، مگر یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق ایونٹ کے ابتدائی میچز میں ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران مارنس لبوشین نے ٹیم کی قیادت بہترین انداز میں کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پشاور زلمی نے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی۔




