اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کو آسان اور شفاف بنانے کیلئے اصلاحات جاری ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے۔مشروبات اور جوس مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی اصلاحات پر اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ ٹیکس نظام میں غذائیت اور شکر کی مقدار کے فرق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔




