آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین کی ملاقات

لاہور (بیورو چیف)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، مرحوم انسپکٹر غلام ابن علی کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ مرحوم کانسٹیبل مجاہد عباس کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہمی کی ہدایت جاری کی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد عرفان کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں۔مزید برآں، 8 سینئر ٹریفک وارڈنز کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ شہید کانسٹیبل تنویر عباس کے بھائی کی شہید کلیم بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ سابقہ سب انسپکٹر وقار احمد کی والدہ کی جانب سے نوکری بحالی کی درخواست پر آر پی او گوجرانوالہ کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں