آئی سی سی جنرل منیجر وسیم خان کا عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل منیجر وسیم خان نے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ وسیم خان آئی سی سی جی ایم کے عہدے پر چار برس ذمہ داریاں نبھانے کے بعد دستبردار ہو جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسیم خان جون میں اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہوں گے۔خیال رہے کہ وسیم خان نے 2022 میں جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں