اسلام آباد (بیوروچیف) گزشتہ مالی سال میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ٹی سیکٹر نے سب سے زیادہ حصہ ڈال کر خدمات کی برآمدات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ۔ دستاویزات کے مطابق جولائی 2024 سے جون 2025تک خدمات کی برآمدات کا حجم 8ارب 39کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کے 7ارب 69کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ صرف جولائی 2025 میں ہی خدمات کی برآمدات 18فیصد اضافے سے 74کروڑ 50لاکھ ڈالر رہیں۔دستاویز کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کا خدمات کی برآمدات میں شیئر 47.5 فیصد رہا۔اس دوران آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی میں 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کی گئی، جس میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز شامل ہیں۔جولائی میں دیگر بزنس سروسز کی برآمدات 15کروڑ 10لاکھ ڈالر اور ٹریول سروسز کی برآمدات 4کروڑ 70لاکھ ڈالر رہیں۔




