فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انٹربورڈ کوارڈینیشن کمیشن (IBCC) نے میٹرک آرٹس گروپ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات ایف ایس سی (FSC) پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ میں داخلہ لے سکیں گے۔ ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر شہزاد علی گل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2026ء میں امتحانات دینے والے طلباء وطالبات اہل ہونگے۔ اب میٹرک آرٹس گروپ میں کامیاب ہونے والے طلباء میڈیکل اور انجینئرنگ گروپ میں داخلہ لے سکیں گے۔ کالجز میں داخلہ میرٹ اور انٹرٹیسٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ اسی پالیسی کے تحت میٹرک میں مضامین انتخاب مستقبل میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔




