آسٹریلوی فٹبالر کا اسٹیڈیم میں اہلیہ کی موجودگی پر خوشی کا اظہار

سڈنی (سپورٹس نیوز)آسٹریلوی فٹبال ٹیم کے ڈیفنڈر عزیز بہیچ نے اسٹیڈیم میں اہلیہ کی موجودگی پر خوش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق ترکیہ سے تعلق رکھنے والے عزیز بہیچ فیفا ورلڈ کپ میں ترکیہ کے خلاف پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔آسٹریلوی فٹبالر کی اہلیہ روز بہیچ قطر ورلڈ کپ کے بعد کینسر کا شکار ہو گئی تھیں تاہم اب کینسر کو شکست دے چکی ہیں اور اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے ورلڈ کپ کے دوران ان کے ساتھ موجود ہیں۔اہلیہ کی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے عزیز بہیچ نے کہا کہ میں نے روز کو کینسر کو شکست دیتے دیکھا ہے، روز نے مجھے ہمت دی ہے، انہوں نے مجھے بیماری کے دوران بھی سپورٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں