سڈنی (سپورٹس نیوز)آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو اسکاٹ بولینڈ پر ترجیح دے کر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔کپتان پیٹ کمنز نے میچ سے ایک روز قبل ٹیم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کی پہلی ترجیح والا بولنگ اٹیک ایک سال سے زائد عرصے بعد دوبارہ ایک ساتھ میدان میں اترے گا۔ہیزل ووڈ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں گے جبکہ کمنز اور تجربہ کار اسپنر نیتھن لیون بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔




