آٹے ،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں یومیہ بنیادوں پر ہونے والے اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ کوئٹہ میں آٹا بھی مہنگا ہوگیا،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد قیمت 2800 سے بڑھکر 3200 روپے تک پہنچ گئی، 50 کلو آٹے کی بوری بھی 1000 روپے مہنگی ہوکر 8000 روپے کی ہوگئی۔کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے،فی کلو آٹا 20 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے اضافے سے 3200 روپے کا ہو گیا،50 کلو آٹے کی بوری بھی 1000 روپے مہنگی ہوکر 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔،دکانداروں کیمطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ دوسری جانب منہ زور مہنگائی کا اثر اب ہفتہ وار سستے بازاروں میں بھی نمایاں نظر آنے لگا ہے،اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں