پشاور (بیوروچیف) بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6خارجی ہلاک ،مجموعی تعداد 123ہوگئی،سیکورٹی فورسز کی جانب سے فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے خوارج کو کامیابی سے نشانہ بنایاجارہاہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں دہشتگردوں کی گاڑی کوبھی موثر طریقہ سے ہٹ کیاگیا،خارجیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا،پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں کیں، فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے خوارج کو نشانہ بنایاجارہاہے۔




