غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حملوں میں7فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق غزہ شہر کے جنوبی علاقے شیخ عجلین میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی ڈرون نے خلیل الوزیر مسجد کے قریب شہریوں کے گروپ کو نشانہ بنایا، اس سے قبل جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک کم از کم 73,233 فلسطینی جاں بحق اور 173,707 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔




