اسلام آباد (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی دایان ولجی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکار علی دایان ولجی نئے اداکار ہیں لیکن شاندار اداکاری کے بعد وہ جلد ہی مداحوں کے پسندیدہ اداکار بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے اداکارہ عینا آصف کے ساتھ حال ہی میں اداکاری کی ہے۔تاہم انہوں نے اس وقت سب کو چونکا دیا جب اپنی زندگی کی محبت سیدہ وجیہ فاطمہ سے منگنی کا اعلان کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔علی دایان ولجی نے اب سیدہ وجیہہ سے شادی کرلی ہے وہ سیاست دان شہلا رضا کی بھانجی ہیں۔




