ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے جے پور شہر سے اپنی خصوصی وابستگی کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ وہ شہر ہے جہاں میں نے اور ایشوریا رائے نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔ابھیشیک بچن کا جے پور سے گہرا تعلق ہے، انہوں نے اپنی پہلی فلم ریفیوجی کے کچھ مناظر بھی جے پور میں فلمائے تھے، جبکہ اسی شہر میں ایشوریا رائے کے ساتھ ان کے رومانوی تعلق کی ابتدا ہوئی تھی۔جے پور پنک پینتھرز کبڈی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ جے پور وہ شہر ہے جہاں میں نے اپنی پہلی فلم کا ایک حصہ فلمایا، اس لیے میرے لیے یہ شہر کسی نئے کام کے آغاز کے حوالے سے بھی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشوریا اور میرے درمیان تعلق کی ابتدا بھی اسی شہر سے ہوئی، جس کے باعث جے پور میرے لیے جذباتی اہمیت رکھتا ہے۔ابھیشیک کے مطابق جے پور پنک پینتھرز کے نام میں بھی میرے خاندان سے جڑی کئی یادیں شامل ہیں۔




