اب قلندرز نے فتح کو عادت بنالیا ‘حارث رئوف

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈیز کے خلاف میچ میں بیٹر ز نے بڑا اسکور کیا تو ہمارے لیے بھی اسکو ڈیفینڈ کرنا آسان ہوا، وکٹ آسان نہیں تھا ، ہمارے بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو غلطیوں پر کام کیا جارہا ہوتا ہے، جو غلطیاں پچھلے 3 میچز میں ہوئیں وہ دور کیں، آپ خود پیسں کی بات کرتے اور جب تیز بولنگ ہو تو کہتے ورائٹی نہیں’میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، انسان کو خود ہی اپنے آپ کو بہتر کرنا پڑتا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں آپ وکٹ لیں گے تو ہی رنز رکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں