کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی کانٹینٹ کری ایٹر، اداکار ارسلان نصیر نے انکشاف کیا ہے کہ ضروریات پوری کرنے کے لیے میں نے سیکیورٹی گارڈ اور ڈیلیوری بوائے کے طور پر بھی کام کیا۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تعلیمی اخراجات اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف ملازمتیں کیں۔انہوں نے بیرون ملک قیام کے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے روزمرہ کے کام خود انجام دینے پڑتے تھے۔




