کراچی(شوبز نیوز) معروف ڈراما سیریل درِ نجات اور اس کے مرکزی مرد کردار ابوبکر نے ان دنوں ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔اس ڈرامے میں ابوبکر کا نرم مزاج، شگفتہ رویہ اور کمال کی مہربانی نے اسے ایک الٹیمیٹ گرین فلیگ بنا دیا ہے جسے ہر عورت پسند کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک شاندار بیٹا بھی ہے جس کا اپنی ماں (خوشبخت) کے ساتھ محبت بھرا تعلق دیکھ کر دنیا بھر کی مائیں رشک کرتی ہیں۔اداکارہ زارا نور عباس کی شادی اداکار اسد صدیقی سے ہوئی ہے، اور زارا، نامور فنکارہ بشری انصاری کی بھانجی ہیں۔ زارا اور اسد دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، اور دونوں نے اس رشتے میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور سکون پایا ہے۔زارا کی پھوپھو بشری انصاری نے حال ہی میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ اسد صدیقی حقیقی زندگی میں بھی ایک بہت اچھے بیٹے ہیں، اور وہ بالکل درِ نجات کے کردار ابوبکر جیسے ہیں۔




