اداکاری شوق نہیں، صلاحیتوں پر یقین ہے،سدرہ نیازی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ سدرہ نیا زی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خودمختار خاتون کے بارے میں منفی تصور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خود مختار اور مضبوط خاتون کے بارے میں منفی رائے قائم کردی گئی ہے لیکن اس تصور یا نظریے کوختم ہونا چاہیے۔ کہاکہ اداکاری ان کا شوق نہیں ہے وہ اس پیشے میں خود کو ان فٹ محسوس کرتی ہیں تاہم مجھے اپنی صلاحیت پر کوئی شک نہیں۔ سینئر عدنان صدیقی اور صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے سدرہ نیازی نے کہا کہ وہ دونوں اداکار اپنے جونیئرز کی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں