لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار محمد احمد نے معروف اداکار کی جانب سے مبینہ تضحیک کا واقعہ سنا تے ہوئے کہاہے کہ ایک اداکار نے میرے بارے میں غیر ضروری تبصرے کیے، میری اداکاری کا مذاق اڑایا، میرے گنجے پن پر طنز کیا۔حال ہی میں محمد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں بذریعہ ویڈیو شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک معروف پاکستانی اداکار کی جانب سے مبینہ طور پر پیش آنے والے تضحیک آمیز رویے کے بارے میں گفتگو کی۔واقعے کو یاد کرتے ہوئے محمد احمد نے جذباتی انداز میں کہا کہ اداکار نجی ملاقاتوں میں اپنی اصل شخصیت دکھاتے ہیں ۔




