لاہور ( شوبز نیوز) خود تو اداکار سعود سے شادی کرتے وقت والدین کی ایک نہ سنی اور اب خود کی عمر ڈھلنے لگی تو جویریہ سعود محض اپنے آرتھوڈوکس خیالات پر مبنی کم پاپولر ڈرامہ کو پروموٹ کرنے کے لئے “ماں کی مشیر” بن کر انہیں مشورے دینے لگی کہ بیٹیوں کی شادی “وقت پر” کریں، “عمر نکل گئی” تو “قصوروار ماں ہو گی”۔ پاکستانی معاشرہ کو یوں تو ہیپوکریسی کا دلدل سمجھا جاتا ہے لیکن اداکاری کے پیشے سے وابستہ عورتوں کی اپنی زندگی اپنی مرضی سے جی بھر کر ہنڈانے کے بعد لڑکیوں اور عورتوں کو دو صدیوں پہلے والی نصیحتیں کرنا از حد عجیب ہے۔ جویریہ کی والدہ نے ان کے لئے شوہر تلاش کرنے کی زحمت نہین دی تھی لیکن وہ ماں کو پٹی پڑھا رہی ہین کہ بچیوں کی چھوٹی عمر مین ہی ان کے لئے رشتے ڈھونڈنے کے لئے گھر سے نکلیں، لوگوں سے ملیں جلیں۔ اب جب کہ پاکستان میں عورتوں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کی کئی نسلوں کی جدوجہدکر رہی ہے۔




