اراضی سنٹر کا ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کوتوالی پولیس نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز پکڑا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق عبدالقیوم نامی شخص نے کوتوالی پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ وہ انتقال کے سلسلہ میں ضلع کچہری آیا تو وہاں پر قاسم علی ولد ساجد سکنہ 224 رب آبادی وزیر خان والی سے ملاقات ہوئی، اس نے خود کو اراضی ریکارڈ سنٹر کا کلرک ظاہر کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کیا، شک ہونے پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نوسرباز کو گرفتار کر کے بازپرس کی تو وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکا۔ جس پر کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں