اسلام آباد(سپورٹس نیوز)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (ویمن ونگ)کی صدر اور پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن منیجمنٹ کمیٹی کی سربراہ میڈم شاہدہ خانم نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں بری طرح ناکامی اور مایوس کن کارکردگی پر قوم کا ہر بچہ، بچہ غمی کے آنسو بہا رہا ہے اور ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شکست پر انکوائری کمیشن بنا کر ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے۔اکرم ساہی کی خدمات، کاوشوں اور کوششوں سے ارشد ندیم اولمپک چیمپئن بننا اور پیرس سٹیڈیم میں جیتنے اور کامیابی کے بعد ارشد ندیم میجر جنرل اکرم ساہی کے گلے لگ کر کتنی دیر تک خوشی کے آنسو بہاتا رہا۔




