ممبئی (شوبز نیوز)معروف گلوکار اریجیت سنگھ کی عمران ہاشمی کی فلم آوارہ پن 2 کے گانے سے پلے بیک سنگنگ میں واپسی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار اریجیت سنگھ نے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم آوارہ پن 2 کے پہلے گانے یہ آوارہ پن کے لیے فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ کے ساتھ دوبارہ کام شروع کیا ہے۔امل ملک اس گانے کو کمپوز کیا ہے جسے تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وشیش بھٹ چاہتے تھے کہ یہ گانا عمران ہاشمی کے کردار شیوم پنڈت کے جذباتی سفر کی عکاسی کرے۔




