اسامہ میر کو قومی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اسامہ میر کی فٹنس کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو تحفظات تھے، اسی وجہ سے انھیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے رسٹ سپنر سفیان مقیم مختلف اینگل سے بولنگ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسٹری سپنر ابرار احمد بھی موجود ہیں۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے آل رانڈرز کا ہونا انتہائی ضروری ہے، اگر آپ لیگ سپنر شامل کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ہونا چاہیے جو بیٹنگ میں بھی کردار ادا کرے اور ٹاپ 7 میں جگہ بنا سکے تاکہ ٹیم کا توازن بہتر بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں