اسلام آباد ( بیورو چیف)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے لیے برطانیہ کی تعریف کا اعادہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ نائب وزیراعظم نے بات چیت، سفارت کاری اور فریقین کے درمیان تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔




