فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد میں تعینات کانسٹیبل محمد یٰسین ڈوگر اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ بتایا جاتا ہے کہ 132 ر۔ب ساہووالہ کا رہائشی کانسٹیبل محمد یٰسین ڈوگر اسلام آباد میں سپیشل ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا جہاں پر اسکو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔ جس کی نمازجنازہ آج 13 اکتوبر کو 11 بجے ان کے آبائی گائوں 132ر۔ب میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔




