نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ہرمن پریت کور بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ اسمرتی مندھانا نائب کپتان کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون سے انگلینڈ میں ہوگا جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائیگا۔بھارتی ٹیم کی فاسٹ بولر کاشوی گوتم اور آل راؤنڈر امنجوت کور انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ٹیم کے پاس رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، اروندھتی ریڈی اور نندنی شرما کی صورت میں4 بہترین فاسٹ بولر موجود ہیں لیکن امنجوت کی کمی محسوس ہوگی۔واضح رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔




