کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ خدیجہ سلیم کا کہنا ہے کہ اسکرین پر خود کو دیکھ کر گھبرا جاتی ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈرامہ سیریل ماہ نور کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں ہمایوں اشرف، زویا ناصر، خدیجہ سلیم اور ماہ نور شامل تھیں۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ملک عقیل، عدنان شاہ ٹیپو، آغا مصطفی حسن، روبینہ اشرف، طالیہ جان، سلینا سپرا، علی خان، فاطمہ گوہر، انعم تنویر، ایمن شہزادی، رانا محبوب سلطان، معاذ اسحاق، رمشا عمران ودیگر شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی نور کلام اور ہارون احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر عرشی علی اور حشام سید ہیں۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں میں بہت نروس ہوں، پہلا لیڈ کردار اتنا جلدی آن ایئر آگیا ہے۔




