لاہور (بیورو چیف) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں گریڈ 1سے گریڈ 17تک کی 113آسامیاں ختم کردی گئیں ، آسامیوں کا خاتمہ اخراجات میں کمی لانے کا تسلسل ہے ۔مجموعی طور پر 113سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز کی آسامیاں فوری طور پر ختم کردی گئیں ،گریڈ 17سے لے کر گریڈ 1تک کی اسامیاں ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ختم کی گئی آسامیوں میں پرائیویٹ سیکرٹری، سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ کی آسامیوں کے ساتھ سینئر اور جونیئر کلرک کی بڑی تعداد میں پوسٹس ختم کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈرائیور، نائب قاصد اور دیگر نچلے عملے کی آسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لئے اہم انتظامی اقدام اٹھا یا گیا ہے ختم کی گئی آسامیاں مختلف گریڈز اور شعبوں پر مشتمل ہیں جن پر پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز کے تحت فیصلہ نافذ ہوگا ۔واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پوسٹس مین ڈیپارٹمنٹ سے ختم کی گئی ہیں۔




