اضافی وصول کیا گیا کرایہ53لاکھ ٹرانسپورٹرز سے لیکر مسافروں کو واپس

اسلام آباد (بیوروچیف) موٹروے پولیس نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اضافی کرایے کی مد میں وصول 53لاکھ روپے مسافروں کو واپس کرا دیئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایات پر زائد کرایے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ مسافر گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات کی مد میں 20ہزار سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP پر درج کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں