فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ افکار حسینیت قیامت تک طالبان حق کیلئے مینار نور ہے،حق و باطل کی جنگ یزیدی قوتوں کیخلاف قیامت تک جاری رہے گی،باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی نواسہ رسول ‘ اہلبیت اور دوسرے جانثاروں کا از لی پیغام ہے۔میزبان محفل شہدائے کربلا ملک اصغر علی قیصر ایڈوو کیٹ نے کہاکہ یوم عاشور پر اپنی رہائش گاہ سمن آباد میں یاز امام حسین کی تقسیم کے دورامن شہدا کربلا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ یزیدیت پر لعنت بے شمار کی یلغار روز محشر کی صبح تک ہوتی رہے گی،پیغام حسین کو آج بھی عملی طور پر ذہنی طور پر اپنایا جائے تو ظلم ختم ہو سکتا ہے،شہدائے کربلا کا ذکر یزیدیت کیخلاف صدائے احتجاج ہے نے کہاکہ کربلا میں خدا کی حاکمیت کا پرچم بلند کرتے ہوئے شہید کربلا کی قیادت میں شہادتوں کا آخری سفر نو سے دس محرم تک جاری رہا،یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے،عالمی تاریخ کا دامن شہیدان کربلا کی قربانیوں ‘ شہادتوں کی تابندگی کی روشنی سے تاباں تاباں ہے ہمیشہ سے حق و باطل ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار رہے ہیں لیکن باطل کی یزیدی قوتوں کے تمام نظریات ہمیشہ خس و خاشاک کحی طرح بہتے رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کی واحدانیت قرآن و سنت کے پیغام کو جھٹلانے والوں کا عبرتناک انجام ہوا ہمیں اس مہینے میں مکمل قومی یکجہتی برقرار رکھنی چاہئے




