جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ایرانی مشن کے مطابق ٹرمپ اہم شہری بنیادی ڈھانچے تباہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، اگر اقوام متحدہ کا ضمیر زندہ ہوتا تو شوقین ٹرمپ کی دھمکیوں پر خاموش نہ رہتا۔مشن نے کہا کہ ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، ٹرمپ کا بیان براہ راست عوامی ترغیب اور شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش ہے، ٹرمپ کا بیان جنگی جرم کرنے کی نیت کا واضح ثبوت ہے۔ایرانی مشن نے کہاکہ بین الاقوامی برادری، ریاستوں کی ذمہ داری ہے وہ ایے سنگین جنگی جرائم رکوائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عالمی الاقوامی برادری کو فوری کارروائی کرنی ہوگی ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔




