اقوام متحدہ کی ہنگامی امداد

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 6لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا ۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق یہ ابتدائی رقم متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔ترجمان اقوام متحدہ نے مزید کہاہے کہ امدادی کارروائیوں کی قیادت پاکستانی حکام کررہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اورمقامی شراکت دار تعاون فراہم کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کا ایک اعلی سطحی وفد آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریگا تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔اقوام متحدہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کومشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اورمزید امداد بھی حالات کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں