الائیڈ ہسپتال میں ایمرجنسی کی پہلی منزل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے باہمی تعاون سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں میڈیکل ایمرجنسی کی پہلی منزل (فرسٹ فلور) کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا، جس سے ہسپتال میں ایمرجنسی سہولیات کے معیار اور گنجائش میں نمایاں اضافہہوگا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر علی نقی،چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن،حاجی خالد،حاجی قذافی،ایم ایس الائیڈ ڈاکٹر فہیم اشرف اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر عادل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے کہا کہ غلہ منڈی کے تاجروں کا یہ قدم عوامی فلاح و بہبود کی بہترین مثال ہے۔ فرسٹ فلور کی تعمیر کی تکمیل کے بعد ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو مزید بہتر اور فوری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم ایس الائیڈ ہسپتال نے فلاحی کاموں میں تاجر برادری کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی ایمرجنسی کی توسیع کا کام کو انشا اللہ تعالی بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نیا ایمرجنسی بلاک تمام تر جدید طبی سہولیات اور 80 بستروں (Beads) پر مشتمل ہوگا، جس سے ہسپتال کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ہمیشہ رفاہی و فلاحی کاموں میں پیش پیش رہے ہیں اور الائیڈ ہسپتال میں مریضوں کے دبا ئوکو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ نئے بلاک کی تعمیر سے فیصل آباد اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں مریضوں کو بروقت اور بہتر علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی۔راناطیب خاں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس منصوبے کو بلا تاخیر اور اعلیٰ معیاری انداز میں مکمل کر کے عوام الناس کے لیے وقف کیا جائے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں