الائیڈ ہسپتال ٹو کیCTسکین مشین خراب،مریض پریشان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال الائیڈ ٹو کی سی ٹی سکین مشین ایک بار پھر جواب دے گئی، مختلف امراض کی تشخیص کیلئے ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، پرائیویٹ لیباٹریوں سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہو گئے، ہسپتال انتظامیہ نے چپ سادھ لی، تفصیل کے مطابق الائیڈ ٹو ہسپتال میں نصب سی ٹی سکین مشین خراب ہو گئی، غریب اور مستحق مریض ٹیسٹ کروانے والے رل گئے، بار بار چکر لگوائے جا رہے ہیں اور پرائیویٹ لیبارٹریز سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہو گئے، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی سکین مشین پرزیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے پرزہ خراب ہو گیا ہے، پرزہ کی تبدیلی کیلئے متعلقہ کمپنی کو لیٹر لکھ دیا ہے اور مذکورہ پرزہ کی تبدیلی کے بعد سی ٹی سکین مشین کو جلد فعال کر دیا جائے گا، ہسپتال میں آنے والے مریضوںکا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت مفت سہولیات کا اعلان کر رہی ہے اور دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں مشینری غیر فعال سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں