کراچی (شوبز نیوز) الفا براوو چارلی کے معروف اداکار کرنل (ر) قاسم شاہ نے بتایا ہے کہ وہ آج بھی کس بات پر پچھتا رہے ہیں۔ماضی کے معروف اداکار کرنل (ر) قاسم شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔قاسم شاہ نے کہا کہ دو مواقع پر مجھے سب سے زیادہ افسوس ہوا ہے، ایک یہ کہ میں والدہ کے ساتھ بیٹھا تھا اور موبائل فون پر اسکرول کررہا تھا اور وہ مجھ سے بات کرتے ہوئے تقریبا 15 منٹ تک میرے ساتھ بیٹھی رہیں، میں ان کی طرف کم اور فون کی طرف زیادہ متوجہ تھا جیسا کہ ہم سب کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کہنے لگیں آپ کو مجھ سے بات کرنے کے لیے کتنے دن باقی ہیں نہیں جانتے جس پر میں نے کہا کہ ماں آپ کہیں نہیں جارہیں۔اداکار نے بتایا کہ میں پنو عاقل ایک تقریب کے لیے جا رہا تھا جب میں وہاں کے لیے روانہ ہو رہا تھا تو والدہ نے مجھ سے پوچھا، تم کتنے دنوں کے لیے جا رہے ہو؟ جس پر میں نے جواب دیا، دو دن کے لیے۔ وہ چونک گئی گویا دو دن طویل مدت ہوں۔




