نئی دہلی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ اور ماڈل ایشا ریکھی نے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ایشا ریکھی نے اتوار6ستمبر کو سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ریئلٹی شو بگ باس 20 میں بطور امیدوار شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے 40 سالہ سابق شوہر اور ریپر بادشاہ سے علیحدگی کے بارے میں بات کی۔اپنی تعارفی ویڈیو میں ایشا ریکھی نے کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مجھے محبت ہو گئی تھی تو لگا کہ بس یہی وہ شخص ہے جس کی مجھے تلاش تھی، وہ صرف گرین فلیگ نہیں تھا بلکہ پورا گرین فاریسٹ تھا۔




