الیکٹروبس نے نوجوان کو کچل دیا،دیگر حادثات میں2افراد جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) الیکٹرو بس سمیت دیگر ٹریفک حادثات میں 3افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ پر ایئر پور ٹ کے قریب تیز رفتار گرین الیکٹرک بس نے سڑک عبور کرتے ہوئے 40سالہ نامعلوم شخص کو کچل دیا جبکہ 241ر۔ب کے توصیف احمد کا بھائی علی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا ،جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ406گ ب کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار کاشف زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں