دبئی (سپورٹس نیوز)متحدہ عرب امارات کے ایک فٹبالر نے اپنی فٹبال کی مہارت کو باسکٹ بال کے عالمی ریکارڈ میں اس وقت تبدیل کر دیا، جب اس نے 39.37 فٹ (تقریباً 12 میٹر) کے فاصلے سے ایڑی کے ذریعے گیند کو باسکٹ میں ڈال دیا۔24 سالہ حامد علی الشحیی، جو اپنی سوکر کی مہارت کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے متعدد اعزازات حاصل کر چکا ہے اس نے باسکٹ بال کو سب سے زیادہ فاصلے سے ایڑی کے ذریعے کک مار کر باسکٹ میں پہنچانے کا ریکارڈ قائم کرنے کا چیلنج قبول کیا۔وہ اس سے قبل بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔




