امتحان نہم کے رزلٹ کارڈ آن لائن کر دیئے گئے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی ہدایت پر میٹرک نہم جماعت کے فرسٹ اینول امتحان 2026 کے رزلٹ کارڈز آن لائن کر دیئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رانا عتیق الرحمن کے مطابق تقریباً 1300تعلیمی اداروں اور 30ہزار پرائیویٹ امیدواروں نے تاحال اپنے رزلٹ کارڈز ڈائون لوڈ نہیں کئے۔ انہوں نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ پورٹلز سے طلبا و طالبات کے رزلٹ کارڈز ڈائون لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں، جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk سے رزلٹ کارڈز ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے ڈاک کے ذریعے ترسیل کی ضرورت ختم ہوگی اور طلبا کو بروقت رزلٹ کارڈز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں