چنیوٹ (نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 45ویں سالانہ دو روزہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس 29اور 30اکتوبر کو مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہوگی۔عظیم الشان دینی اجتماع میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی قائدین، طلبہ مدارس اور لاکھوں عاشقان رسول ۖ شرکت کریں گے۔کانفرنس کے مختلف اجلاسوں کی صدارت حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا خواجہ خلیل احمد اور دیگر اکابر مشائخ کریں گے۔




