اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم ہائوس جانے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔اپنے بیان میں ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ وزیر اطلاعات کو حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے بنیادی نکات تک کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کو بات کرنے سے پہلے رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری سے بات کر لینا چاہیے تھی۔ عطا تارڑ کو اعظم نذیر تارڑ سے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ حقیقت کیا ہے، ان افراد سے پوچھ کر جان لینا چاہیے تھا کہ کون پیچھے ہٹا ہے۔اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر سنجیدہ مکالمے کی دعوت دی ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم ہاس جانے کے لیے تیار ہوں۔ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاس جانے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔




