لاہور ہائیکورٹ کے تیار روسٹر جاری

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے 2نومبر سے 24دسمبر 2026ء تک کے لیے نیا روسٹر جاری کر دیا جس کے تحت پرنسپل سیٹ لاہور پر 11ڈویژن بینچز اور 27سنگل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔۔ ملتان بینچ میں 5، بہاولپور میں 2اور راولپنڈی میں 3ڈویژن بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ ڈویژن بینچز پیر سے جمعرات تک کام کریں گے۔پرنسپل سیٹ لاہور پر ڈویژن بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عہبر گل خان پر مشتمل ہوگا جو پیر اور منگل کو تمام مقدمات کی سماعت کرے گا،ڈویژن بینچ نمبر دو میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز شامل ہیں جو بدھ اور جمعرات کو تمام مقدمات سنیں گے،ڈویژن بینچ نمبر تین جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس منور اقبال دوگل پر مشتمل ہوگا جو ٹیکس، کمرشل معاملات، انٹرا کورٹ اپیلوں اور متعلقہ رٹ پٹیشنز کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بینچ نمبر چار جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہوگا جو سول دیوانی مقدمات سنے گا، ڈویژن بینچ نمبر پانچ میں جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر سول نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ڈویژن بینچ نمبر چھ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل ہوگا، جو قتل کی اپیلوں، انسداد دہشت گردی اور نیب اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بینچ نمبر سات میں جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس انوار حسین بینکنگ اور کمپنی معاملات کے مقدمات سنیں گے۔ڈویژن بینچ نمبر آٹھ جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس شیریں عمران پر مشتمل ہوگا، جو سول مقدمات کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بینچ نمبر نو میں جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس محمد جواد ظفر شامل ہیں، جو نارکوٹکس اپیلوں، متعلقہ معاملات، نارکوٹکس ضمانتوں، کریمنل جنرل اور منشیات سے متعلق مقدمات سنیں گے۔ڈویژن بینچ نمبر دس جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس محمد اجمل زاہد پر مشتمل ہوگا، جو ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ معاملات کی سماعت کرے گا، جبکہ ڈویژن بینچ نمبر گیارہ میں جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس چودھری سلطان محمود شامل ہیں، جو دیوانی مقدمات سنیں گے۔نئے روسٹر کے تحت پرنسپل سیٹ لاہور پر 27سنگل بینچز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں جن میں چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس چودھری سلطان محمود، جسٹس طارق محمود باجوہ، جسٹس عہبر گل خان، جسٹس محمد اجمل زاہد، جسٹس شیریں عمران، جسٹس محمد امجد پرویز، جسٹس خالد ابن عزیز، جسٹس منور اقبال دوگل اور جسٹس محمد عثمان غنی رشید چیمہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں