امریکہ ایران میں اب بھی اختلافات ہیں،ترکیہ

انطالبہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ایران اور امریکا دونوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کا عزم موجود ہے۔ترکیہ کے جنوبی صوبے انطالیہ میں ایک سفارتی فورم سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات بڑی حد تک مکمل ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی کئی معاملات پر اختلافات باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں