اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 02پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281روپے 70پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75روپے 07پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 747روپے 22پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731روپے 71پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 920روپے 91پیسے اور قطری ریال کی قدر 77روپے 28پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔




